سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حیدرآباد میں وکلاکی ہڑتال جاری، عدالتی کام معطل،پولیس سے تنازعہ حل نہ ہوسکا

حیدر آباد22فروری (پی پی آئی) حیدرآباد میں ایس ایس پی فرخ لنجار اور وکلاکے درمیان تنازعہ حل نہ ہوسکا جس کے باعث  ہفتہ کو تیسرے روز بھی وکلا  کی ہڑتال کے باعث حیدرآباد کی عدالتوں میں مکمل کام بند  رہا۔پولیس کے بعد آج سے سائلین کے لیے بھی عدالتوں کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں وکلانے پولیس کا عدالتوں میں داخلہ بند کیا تھا۔وکلاکا کہنا ہے کہ عوام کا داخلہ مجبوراً بند کرنا پڑا کیونکہ پولیس اہلکار سول لباس میں کورٹ آرہے تھے۔سندھ حکومت ضد پر قائم ہے اور اگر ایس ایس پی فرخ لنجار کا تبادلہ نہیں کرتی تو وکلابھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔عدالتی کام کی معطلی کے باعث مقدمات میں تاریخیں نہیں دی جا سکیں اور قیدیوں کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔