پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز

لا ہور، 23 فروری (پی پی آئی)پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے-عام آدمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے-چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے -چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی-چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی- چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی- پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا-پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی- چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے- PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں،بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی- سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا -آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر ٹال فری نمبر-09009 0800 بھی فنکشنل کردیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے-ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے،عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی -کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا -کورنیا کی کامیاب پیوند کاریسے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے -وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام ایک نئی سوچ او رنئی امید کا پیغام ہے، جس کے ذریعے پنجاب کے عوام کی صحت کا معیار بہتر بنایا جا سکتاہے- اب وقت آچکا ہے کہ ہم سب مل کر ان اقدامات کی حمایت کریں اور ایک صحت مند، خوشحال پنجاب کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں -قبل ازیں بتایا گیاکہ پاکستان میں سالانہ 1کروڑ 20لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثر ہوتے ہیں اور لاکھوں افراد ان بیماریوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں