صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاسینئر صحافی اطہر مسعود وانی کی وفات پر اظہار رنج و غم

نیویارک،24فروری (پی پی آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر صحافی، کالم نگار و چیف ایڈیٹر ہفت روزہ کشیر اطہر مسعود وانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔دارتی سیکرٹریٹ، ایوان صدر، کشمیر ہاؤس، اسلام آباد کے بیان کے مطابق۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اطہر مسعود وانی کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے، صدر چوہدری نے کہا کہ وانی کی وفات صحافتی میدان میں ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے ان کے اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔یہ بیان ایوان صدر، اسلام آباد سے جاری کیا گیا ہے، جس میں مرحوم کی صحافتی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قلعہ عبداللہ میں سڑک حادثہ اور فائرنگ کے واقعات، 2افراد جاں بحق

Mon Feb 24 , 2025
کوئٹہ،24فروری (پی پی آئی)ضلع قلعہ عبداللہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ زرا بند کے قریب ایک سڑک حادثے میں نو ماہ کی بچی جاں بحق اور ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔لاش کی شناخت ہزار گنجی کی رہائشی نو سالہ مللائی کے […]