پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب، خیبر پختون خوا، اور استور میں شدید بارش اور برف باری,مزید کی پیش گوئی

اسلام آباد،28فروری (پی پی آئی) پنجاب، خیبر پختون خوا، اور استور میں بارش اور برف باری سے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں جیسے گجرات، سرگودھا، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، اور چیچہ وطنی میں بارش ہوئی۔ شکر گڑھ، حافظ آباد، کمالیہ، اور وہاڑی میں بھی بارش سے سردی میں اضافہ ہوا۔گزشتہ رات اوباڑو اور گھوٹکی میں بھی بارش ہوئی۔ لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا۔گلیات، وادی نیلم، اور وادی لیپا میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔استور میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔ بجلی اور پانی کی سپلائی معطل ہو چکی ہے۔ استور کے بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختون خوا، بلوچستان، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔