لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق کراچی کے ساتوں زونز کے انتخابات پچیس اور چھبیس نومبرکو ہوں گے۔ دادوایسوسی ایشن کے الیکشن اس کے اگلے روزنیاز اسٹیڈیم حیدرآباد رکھے گئے ہیں۔ جبکہ مدت پوری ہونے کے سبب کراچی ، بہاول پور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، راول پنڈی اورفاٹا کی باڈی کوتحلیل کردیا گیا ہے۔ جبکہ تین ضلعی باڈی قصور، راول پنڈی اور فیصل آباد کوبھی توڑا گیا ہے۔