پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر بلدیات کے 5 افسر معطل

کراچی،26فروری (پی پی آئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  سندھ نے محکمہ بلدیات کے پانچ افسران کو اجلاس میں عدم شرکت کے باعث معطل کر دیا۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین نثار کھوڑو نے کی اور شھید بینظیر آباد ڈویزن کے 2018 سے 2021 تک کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو نے اجلاس میں افسران کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور معطلی کے احکامات جاری کیے۔ معطل افسران میں شہید بینظیر آباد ضلع کونسل کے چیف آفیسر، میونسپل کمیٹی نوابشاہ کے میونسپل آفیسر اور تین ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران شامل ہیں۔چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا کہ افسران کو پی اے سی میں عوام کے پیسوں کا حساب دینا ہوگا اور جو افسران آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کریں گے، انہیں معطل کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ضلع کونسل نوشھروفیروز اور سانگھڑ کے چیئرمین کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے این آئی ٹیز جاری کرنے کا بھی انکشاف ہوا، جس پر پی اے سی نے تحقیقات کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں، ضلع کونسل سانگھڑ کے چیئرمین کی گاڑی کے لئے ماہانہ 1200 لیٹر پیٹرول کے اجراء پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور تحقیقات کا حکم صادر کیا گیا۔