کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے:جسٹس افتخار محمد چوہدری

اسلام آباد،5مارچ (پی پی آئی)پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری، صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور 15 معصوم شہریوں کی شہادت پر رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ “انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں کوئی مسلمان اس طرح کی حرکت نہیں کر سکتا۔ خارجیوں کا نہ کوئی دین ہے نہ ہی قومیت یا شہریت، جن کا قلع قمع کرنا نہایت ضروری ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں۔”جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سکیورٹی فورسز کو بنوں کینٹ حملہ ناکام بنانے پر اور آپریشن میں 6 خارجیوں کو واصلِ جہنم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم اِس جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت شہید شہریوں کے لواحقین کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ شہدا پیکج لواحقین کو دیں اور زخمیوں کو بہترین طبی و مالی امداد دیں۔”