ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈز کا اجلاس، 12 محکموں کے افسران کی ترقیوں کا جائزہ

کراچی،5مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ وں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے گریڈ 19 سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 کے افسران کی ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔، اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، وزیر ماحولیات، کلائمٹ چینج اینڈ کوسٹل ڈولپمنٹ دوست محمد راہموں، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقا اللہ انڑ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز غلام علی برہمانی شریک ہوئے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، اجلاس میں 12 محکموں کے افسران کی ترقی کے کیسز پر غور کیا گیا۔ ان محکموں میں ایکس پی سی ایس اور پی ایس ایس، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، صحت، زراعت، لیبر، اطلاعات، کالج ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، یونیورسٹی اینڈ بورڈ، ورکس اینڈ سروسزشامل ہیں