پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

50نئے پارکس تعمیر کئے جارہے ہیں، ترقیاتی کام تکمیل کے مراحل میں ہیں:میئر کراچی

کراچی،5مارچ (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں پچاس نئے پارکس تعمیر کئے جارہے ہیں، ترقیاتی کام تکمیل کے مراحل میں ہیں، ضلع غربی کے ٹاؤنز کو پانی کی کمی کا سامنا تھا اس کمی کو پورا کرنے کے لئے حب ریورسے 100 ایم جی ڈی پانی کی نہر نکالی گئی ہے، بلدیہ ٹاؤن میں این آئی سی وی ڈی کا سیٹلائٹ سینٹر قائم کیا جائے گا، اب ماڑی پور اور کیماڑی کے لوگوں کو پورے شہر سے گزر کر اسپتال نہیں جانا ہوگا، تجاوزات کے خلاف کارروائی ممکن نہیں ہے جب تک عوام ساتھ نہ دیں، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوسی۔5 رشید آباد بلدیہ ٹاؤن میں نو تعمیر شدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فیملی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما، ٹاؤن اور یوسی کے چیئرمین،ممبران اور پارٹی کے مقامی رہنماء   بھی موجود تھے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں بلا امتیاز و تفریق کام کر رہے ہیں، کراچی کے عوام کو مسلسل ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے دیں گے،کچھ دن بعد ماڑی پور روڈ پر فٹ بال گراؤنڈ بنانے جا رہے ہیں، اس گراؤنڈ کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے، کام ہوتا ہوا سب کو نظر آرہا ہے، آج بلدیہ عظمیٰ کراچی کام کر رہی ہے، ماضی میں اختیارات کا رونا رویا جاتا تھا، سابق میئر وسیم اختر صرف میڈیا پر آکر فائلیں پھینکا کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ ہر شہری چاہتا ہے کہ ہر چیز ان کے گھر کے سامنے ملے جس کے باعث تجاوزات قائم ہوتی ہیں، ٹریفک جام ہوتا ہے جس میں سب شہری پھنستے ہیں، ہمیں ٹھیلے والوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے، قانون کے مطابق ضبط کئے گئے ٹھیلے پندرہ دن میں واپس کرنا ہوتے ہیں جب ہم ٹھیلے واپس کرتے ہیں تو یہی ٹھیلے دوبارہ لگا لئے جاتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ لوگ ان کے ٹھیلوں سے خریداری کریں گے، انہوں نے کہا کہ 20 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل اس پارک میں بچوں کے لئے بھی تفریحی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں، یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے لیکن پیپلزپارٹی کا وژن ہے کہ ہمیں کراچی کے ہر ہر کونے میں بلدیاتی سہولتیں مہیا کرنی ہے۔