پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں گراں فروشی کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیاں جاری

کراچی،6مارچ (پی پی آئی)کراچی میں ماہ رمضان کے دوران گراں فروشی کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری مہم کے دوران144 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 27 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔””گراں فروشی کے الزام میں چار ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پانچ دکانیں سیل کر دی گئیں۔ چار روز کے دوران 64 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 47 دکانیں سیل کی گئیں۔ اس دوران ایک کروڑ 27 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔””تفصیلات کے مطابق، ضلع جنوبی میں پانچ لاکھ روپے، ضلع شرقی میں ایک لاکھ 84 ہزار روپے، ضلع غربی میں 35 ہزار روپے، ضلع وسطی میں ایک لاکھ 53 ہزار روپے، ضلع ملیر میں 31 ہزار روپے، کورنگی میں 68 ہزار روپے، اور کیماڑی ضلع میں پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔””کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ شہریوں کو ماہ رمضان میں اشیا خورد و نوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہو۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور جو سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرے، ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے یا انہیں گرفتار کیا جائے۔””اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف اسسٹنٹ کمشنرز نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشوں کی اشیا اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر فروخت کرائیں۔””کمشنر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ گراں فروشی سے متعلق شکایات کے لیے کمشنر آفس میں قائم کمشنر کراچی کنٹرول روم کے نمبر 92199205634 اور 02199203443 پر درج کرائیں۔”