پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد،6مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،  وزیراعظم نے  عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عسکریت پسند گروپوں کی کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی اور محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی روکنے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت اور عوام کا عزم غیرمتزلزل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس مسئلے کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔