پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی 34 ویں برسی منائی گئی

کراچی،6مارچ (پی پی آئی)دو بار نگار ایوارڈ جیتنے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مالا بیگم کی 34 ویں برسی منائی گئی۔ 6 مارچ 1990 کو انتقال کر جانے والی مالا بیگم نے اپنی آواز کے ذریعے پاکستانی فلمی موسیقی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔، مالا بیگم 1950 کی دہائی میں اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ہمراہ لاہور آئیں اور موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہیں 1961 میں موسیقار بابا غلام احمد چشتی نے پنجابی فلم ”آبرو“ میں متعارف کرایا۔ اس فلم کے گیت “عشق پر زور نہیں ” نے انہیں شہرت بخشی۔1964 سے 1971 تک مالا بیگم کا کیریئر عروج پر رہا۔ انہوں نے احمد رشدی کے ساتھ 100 سے زائد دوگانے گائے، جب کہ مہدی حسن، سلیم رضا، مسعود رانا، بشیر احمد، منیر حسین اور عنایت حسین بھٹی کے ساتھ بھی درجنوں سپرہٹ گیت ریکارڈ کرائے۔مالا بیگم کو فلمی موسیقی میں خدمات کے اعتراف میں دو مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ 6 مارچ 1990 کو انتقال کر گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے: محمد شہباز شریف

Thu Mar 6 , 2025
اسلام آباد،6مارچ (پی پی آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور 1967 سے […]