خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک ایران بارڈر تفتان پر موجود زائرین کی بحفاظت گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے: علامہ میثمی

کراچی،10مارچ (پی پی آئی)شیعہ علماکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر تفتان پر موجود زائرین بحفاظت گھروں کو واپسی کے لیے حکومتی اقدام کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتان سے کوئٹہ کا سفر دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف رہا ہے، اس لیے زائرین کے قافلے فوری طور پر سیکورٹی حصار میں روانہ کیے جائیں۔شیعہ علماء   کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ماہ رمضان میں زائرین کی واپسی میں تاخیر ان کی بے چینی میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ بیس دنوں سے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث زائرین مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ زائرین کی مشکلات کا فوری نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین میں بوڑھے، بیمار افراد اور خواتین بھی شامل ہیں جو گھروں کو واپسی کی منتظر ہیں۔علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ زائرین پہلے ہی طویل سفر کی مشکلات برداشت کر چکے ہیں اور وطن کی سرحد میں داخل ہونے کے بعد فوری واپسی کی امید کر رہے تھے، لیکن کئی ہفتوں سے انتظار کی وجہ سے وہ مزید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی سختیوں اور خوراک و ادویات کی کمی کے باعث زائرین بیمار ہو رہے ہیں، لہذا ان کی واپسی کو فوری یقینی بنایا جائے۔