کراچی،10مارچ (پی پی آئی)رمضان کے مہینے میں خون کے عطیات میں شدید کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چلڈرن اسپتال کراچی کے سربراہ اور ماہرِ امراض خون ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے بتایا ہے کہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، انیمیا، بلڈ کینسر اور دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی اشد ضرورت ہے۔ڈاکٹر ثاقب نے واضح کیا کہ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد بلڈ بیگز کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن گرمی اور طویل روزوں کے باعث شہری خون کے عطیات دینے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افطار کے بعد بھی خون کے عطیات دیے جا سکتے ہیں۔ڈاکٹر ثاقب نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور دیگر خون کے امراض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں خون کے عطیات پر منحصر ہوتی ہیں، اور خون نہ ملنے کی صورت میں ان کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے عوام کو خون کے عطیات دینے کی ترغیب دی تاکہ مریض بچوں کی جان بچائی جا سکے۔”
Next Post
پاک ایران بارڈر تفتان پر موجود زائرین کی بحفاظت گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے: علامہ میثمی
Mon Mar 10 , 2025
کراچی،10مارچ (پی پی آئی)شیعہ علماکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر تفتان پر موجود زائرین بحفاظت گھروں کو واپسی کے لیے حکومتی اقدام کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتان سے کوئٹہ کا سفر دہشت گردوں کے لیے آسان […]
