عدلیہ میں خواتین ججز کا کردار اہم، مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد،10مارچ (پی پی آئی) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار نمایاں ہے اور عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں وہ کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین وکلا اور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔خواتین ججز کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ بیان میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ میں خواتین کی شمولیت صنفی مساوات کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین ججز کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ آزادی اور خودمختاری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ میں خواتین کی تعداد میں اضافہ عدالتی نظام کے استحکام اور شفافیت کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین وکلا اور ججز کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ امور بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئی ٹی ٹریننگ منصوبہ کو تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک وسعت دینے کا حکم

Mon Mar 10 , 2025
اسلام آباد،10مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل  کے ذریعے نوجوانوں کو آن لائن تربیت دی جائے گی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ہواوے […]