کوئٹہ،10مارچ (پی پی آئی)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا پہلا اجلاس کمیٹی کے سربراہ اور پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی کارکردگی، کارکنوں کے مسائل اور صوبے کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔گورنر بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، اجلاس میں صوبائی وزیر عبد الرحمان کھیتران، صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو، صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے معاملات کو منظم کرنے اور کارکنوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی پارٹی کے اندرونی معاملات اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرے گی۔پارٹی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور کارکنوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ کارکنوں کا اعتماد بحال کر کے انہیں پارٹی کی فعالیت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔کمیٹی کے اراکین میں سردار عبد الرحمان کھیتران، میر عاصم کرد گیلو، حاجی نور محمد دمڑ اور میر شعیب نوشیروانی شامل ہیں، جو پارٹی اراکین اور کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔
Next Post
کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق جاوید کرد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے لواحقین کایونیورسٹی چوک پر دھرنا
Mon Mar 10 , 2025
کوئٹہ،10مارچ (پی پی آئی)قمبرانی روڈ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جاوید کرد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے پر لواحقین نے پیر کے روز یونیورسٹی چوک کے قریب سریاب روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا […]
