شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق جاوید کرد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے لواحقین کایونیورسٹی چوک پر دھرنا

کوئٹہ،10مارچ (پی پی آئی)قمبرانی روڈ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جاوید کرد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے پر لواحقین نے پیر کے روز یونیورسٹی چوک کے قریب سریاب روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔پی پی آئی سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، مقتول جاوید کرد کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کلی قمبرانی، سریاب روڈ کے علاقے بنک کالونی میں جاوید کرد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ساجد کرد نامی مظاہرین میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ ان کے والد اور چچا کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مقتول جاوید کرد کے قتل کی ابتدائی رپورٹ پولیس اسٹیشن سریاب میں درج کرائی جا چکی ہے، تاہم ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔