پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کو اولین ترجیح دی ہے:شرجیل انعام میمن

کراچی،8مارچ (پی پی آئی)سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی معاشرے کی ترقی میں خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کو اولین ترجیح دی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویڑن کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کا ذکر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے شروع کیا تھا، آج بھی لاکھوں خواتین اور بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اسی طرح صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لاکھوں ضرورتمند خواتین کو مالی امداد فراہم کی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بے زمین ہاریوں کو زمین فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت خواتین کسانوں کو بھی زمین دی جا رہی ہے۔ لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرلز کیڈٹ کالج کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم خواتین کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے خواتین کے لئے پنک بس سروس اور مفت اسکوٹیز کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ خواتین ہر میدان میں ترقی کر سکیں۔”