وزیرِ منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس،فروغ برآمدات کی اسکیم کا جائزہ

اسلام آباد،8مارچ (پی پی آئی)وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت وزیرِاعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں برآمدات کے فروغ کے لیے سہولیات کی فراہمی سے متعلق اسکیم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت جاری کیے گئے لائسنسوں کی تعداد 800 سے بڑھ کر 2000 ہو چکی ہے۔ ایف بی آر حکام نے مزید کہا کہ لائسنس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے گزشتہ سال مئی میں شروع کی گئی خصوصی مہم کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی ہے، خاص طور پر ٹیکسٹائل صنعت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کمیٹی نے ایف بی آر کو ہدایت دی کہ جب تک کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل نہیں دیتی، آئرن اور اسٹیل سیکٹر کے لیے نظرثانی شدہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم پر عمل درآمد روک دیا جائے۔وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات کا حجم 60 ارب ڈالر تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات کے تیز رفتار اور پائیدار فروغ پر منحصر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تعلیم یافتہ خواتین ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں:وزیراعظم

Sat Mar 8 , 2025
اسلام آباد،8مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔پریس ریلیز کے مطابق، وزیراعظم نے دیہی علاقوں میں خواتین کے […]