پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تعلیم یافتہ خواتین ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں:وزیراعظم

اسلام آباد،8مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔پریس ریلیز کے مطابق، وزیراعظم نے دیہی علاقوں میں خواتین کے تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی مکمل استعدادِ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔شہباز شریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنانے کے لیے انہیں ماہانہ وظائف دیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ 2017-18 میں پنجاب بھر میں اینٹوں کے بھٹوں پر کوئی بچہ مزدوری نہیں کر رہا تھا، جبکہ 90 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے پاکستان کا پہلا مرکز مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔