وزیر صحت پنجاب کا ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ساہی وال،8مارچ (پی پی آئی)وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، میڈیکل وارڈ، فارمیسی، ڈائیلسز سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا معائنہ کیا۔، دورے کے دوران صوبائی وزیر صحت کو اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اسپتالوں میں سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، تاکہ عوام کو علاج کی سہولتیں بلا تعطل فراہم کی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ضبط اشیا کی سرکاری نرخوں پرنیلامی

Sat Mar 8 , 2025
کراچی،8مارچ (پی پی آئی)ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے، جس کے تحت سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی اشیا موقع پر سرکاری نرخوں پر نیلام کی جا رہی ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ […]