شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موٹروے پر 150 کلومیٹر سے زائد تیز رفتاری پر 20 گاڑیوں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد،11مارچ (پی پی آئی)موٹروے پر 150 کلومیٹر سے زائد رفتار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ سنٹرل ریجن میں اب تک 20 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔ تین رویہ موٹروے پر حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پبلک گاڑیوں کے لئے یہ حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایف آئی آر اور گرفتاریوں کا مقصد حادثات سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری سے نہ صرف ڈرائیورز بلکہ دیگر مسافروں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے، اس لئے قانون کی سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقررہ رفتار کا خیال رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔