آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جعفر ایکسپریس حملہ: 155 مسافر بحفاظت بازیاب، 27 دہشتگرد جہنم واصل

کوئٹہ،12مارچ (پی پی آئی)سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا جبکہ 27 دہشتگردمارے گئے۔ خودکش بمباروں کی موجودگی کے باعث فورسز نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔سرکاری اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ یرغمالیوں کو خودکش بمباروں نے قریب بٹھا رکھا تھا، جس کے باعث فورسز نے حکمت عملی کے تحت کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔