کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزارت مذہبی امور کی اپیل پرملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منایا گیا

اسلام آباد،15مارچ (پی پی آئی)حرمت رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منایا گیا۔اس دن کے انعقاد کا اعلان وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لیے کیا تھا۔ وزارت نے اس سلسلے میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام صوبوں کو عوامی سطح پر آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔وزارت نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا محتاط استعمال کریں۔کسی بھی گستاخانہ مواد کے بارے میں وزارت مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر اطلاع دینے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔