ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوجوانوں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر باعزت روزگار فراہمی حکومت کی ترجیح ہے: رانا مشہود

لاہور 17مارچ(پی پی آئی)  وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی استحکام کی راہ پر ڈالنے کے بعد اب حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنا ہے۔لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن ریسرچ اینڈ پالیسی پلاننگ یونٹ اور ہاریزن میگزین کی چھٹی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات کے باعث ملک کی معیشت خودکفالت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا جا رہا ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو ملک دشمن عناصر بدامنی کے ذریعے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔تقریب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور تجزیہ کار سلمان غنی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ اور دیگر اقدامات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور مختلف حادثات میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔