وزیراعلیٰ سندھ اور چینی قونصل جنرل کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال

کراچی،19مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کے مختلف منصوبے چین کے تعاون سے شروع کیے جا رہے ہیں وہ چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ  سے گفتگو کرہے تھے جنھوں نے ان  سے ملاقات کی، جس میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے صدر سے ملاقات کے بعد ترقی کے نئے مواقع سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پانی کے مختلف منصوبے چین کے تعاون سے شروع کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں سولر توانائی کے منصوبوں کو بھی چین کے تعاون سے وسعت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ میگا پروجیکٹس کو حتمی شکل دی جا سکے۔چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا کہ چین کے سرمایہ کار سندھ میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ملاقات میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور تحقیق کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو کے چین کے دورے اہم ثابت ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سلامتی کونسل, اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی باشندوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کرے: پاکستان

Wed Mar 19 , 2025
نیویارک،19مارچ (پی پی آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور پندرہ جنوری کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے نیویارک میں سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی باشندوں کے […]