پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مظفرآبادوزیر اعظم ہاؤس کی مسجدکی تعمیر میں خرابیوں و نقائص کو دور کرنے کی ہدایت

مظفرآباد،،19مارچ (پی پی آئی) سینئر ممبر (ایکٹنگ چیئر مین) وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن ندیم اقبال قریشی نے معائنہ ٹیم کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس کی مسجد عثمانیہ جلال آباد کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔  ندیم اقبال قریشی کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر سردار طاہر الطاف خان، انجینئر نوید رفیق (معاون) اور محمد توقیر خان (سٹینوگرافر) شامل تھے۔ اس موقع پر ایکسین مینٹینیس امجد بخاری، ایس ڈی او مینٹینس ارشاد احمد اعوان، خطیب عثمانیہ مسجد مولانا عبد السمیع اور مسجد کی انتظامی کمیٹی کے ممبران خواجہ رشید لون اور عبدالقدیر عباسی بھی موجود تھے۔دورے کے دوران مسجد کے کارپٹ اور دیگر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا گیا اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کو تعمیراتی کام میں پائی جانے والی نقائص سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں ہدایت کی گئی کہ کام کو ورک آرڈر کی تصریحات کے مطابق فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ اگر کام کو ورک آرڈر کی تصریحات کے مطابق نہ کیا گیا تو رپورٹ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کو پیش کی جائے گی۔سحر مینٹینس ڈویژن کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں موقع دیا جائے کہ وہ جلد از جلد کام میں پائی جانے والی خرابیوں و نقائص کو دور کریں۔ ندیم اقبال قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ویڑن کے مطابق گڈ گورننس کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔