اسلام آباد،20مارچ (پی پی آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں پارسی برادری کو جشن نوروز کی مبارکباد دی ہے۔ نوروز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر وہ پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں پارسی برادری کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برادری نے ہمیشہ پاکستان کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کے لئے خوشی اور محبت کا پیغام لے کر آئے گا۔
Next Post
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاک،سعودیہ دفاعی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کا عزم
Thu Mar 20 , 2025
جدہ،20مارچ (پی پی آئی)پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔ یہ عزم وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان […]
