پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نسلی تعصب کے خلاف عالمی دن کل منایا جائے گا،تقریبات اور سیمینار منعقد ہونگے

کراچی،20مارچ (پی پی آئی)دنیا بھر میں 21 مارچ کو عالمی یوم انسدادِ نسلی امتیاز منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ہر سطح پر نسل پرستی اور برادری ازم کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔نسلی امتیاز کے خلاف اس دن کو منانے کا مقصد معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ہر قسم کی نسلی تفریق کو ختم کرنا ہے۔ یہ دن ہر سال اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے۔نسلی تعصب کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مختلف تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا اور معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہوتا ہے۔یہ دن اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ نسل پرستی کے خلاف جدوجہد میں سب کو حصہ لینا ہوگا تاکہ ایک متوازن اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔