ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دو پولیس مقابلوں میں پانچ مبینہ ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی،3 اپریل (پی پی آئی) دو الگ الگ مبینہ پولیس مقابلوں میں پانچ مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔پہلا مقابلہ بختاور گوٹھ کے قریب بھیس کالونی میں ہوا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس دوران ایک ملزم، جس کی شناخت سمیر ولد ریاض کے نام سے ہوئی، زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک پستول، گولیاں اور موبائل فون برآمد کیے۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا، اور تحقیقات جاری ہیں۔ایک اورمقابلہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی کے قریب ٹنکی گراؤنڈ میں ہوا، جہاں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں ارسلان ولد محمد اسلم اور یاسر ولد محمد اکمل شامل ہیں، دونوں زخمی حالت میں تھے۔ دیگر دو ملزمان، احمد ولد اللہ رکھا اور دانش ولد محمد یوسف کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران دو پستول، گولیاں اور ایک موٹر سائیکل ضبط کی۔ زخمی ملزمان کو اسپتال لے جایا گیا، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔