نوشہرو فیروز،03اپریل (پی پی آئی) قومی شاہراہ پر ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں جوگی اسٹاپ کے قریب بہلانی سے حیدرآباد جانے والی کار کو مزدا گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں سرائی حسن ڈوبل نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ برکت ڈوبل شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہالانی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے دونوں نوجوان بھائی تھے۔ سرائی حسن ڈوبل کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ حادثے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
Next Post
زرداری اور مراد شاہ کے بیانات سیاسی ڈرامہ ہیں: سید زین شاہ
Thu Apr 3 , 2025
نوشہرو فیروز،03اپریل (پی پی آئی) سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے نوشہرو فیروز، مورو، بھریا سٹی میں میڈیا سے گفتگو میں سندھ حکومت کی جانب سے 6 کینالوں کی تعمیر پر تنقید کی۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ […]
