آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام کے بنیادی مسائل کا حل پیپلز پارٹی کی اولیں ترجیح ہے:بلال خان عمرانی

نصیر آباد،07اپریل (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر محمد بلال خان عمرانی نے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل پیپلز پارٹی کی بنیاد ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے میر بلال خان عمرانی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی غریب اور مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت عوامی فلاح کے لیے سرگرم ہے اور عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میر بلال خان عمرانی نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے بھی علاقے کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔