خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضلع کونسل سکھر کا 6 کینال منصوبوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

سکھر،7اپریل (پی پی آئی) ضلع کونسل سکھر نے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 6 کینال منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ یہ قرارداد حافظ رفیق احمد سومرو نے پیش کی جسے حزب اختلاف کے دو اراکین کی حمایت بھی حاصل تھی۔ اجلاس میں “سندھو پر ڈاکہ نہ منظور” کے نعرے لگائے گئے۔ چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی پہلی لوکل کاؤنسل اسمبلی میں یہ قرارداد 100 فیصد اکثریت سے منظور کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو یونین کونسل سطح پر بھی اٹھایا جائے گا۔کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ کاؤنسل ممبران مقامی مسائل سے واقف ہیں اور پانی کی قلت کے باعث کاشتکاری تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ سندھ میں تھر کے علاقہ میں کینالز پر کام کیا جائے۔انہوں نے سیاست سے اجتناب کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے مفاد میں ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کی حفاظت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری 25 اپریل کو روہڑی میں کینالز کے خلاف عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔چیئرمین نے واضح کیا کہ نئے کینالز بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صدر آصف علی زرداری کی جانب سے کینالز کی منظوری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کر دیا ہے کہ نئے کینالز نہیں بنیں گے۔ یہ معاملہ سندھ کے لوگوں کے لئے جینے مرنے کا معاملہ ہے۔