کراچی،7اپریل (پی پی آئی) سندھ کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ میئر کی زبان کی لڑکھڑاہٹ اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ اقتدار کا چراغ بجھنے کو ہے۔خورشیدی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کراچی کے میئر کام کرنے کی بجائے الزام تراشی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد وہ دن آئے گا جب کے ایم سی اور شہری اداروں پر حق پرستی کا پرچم لہرائے گا۔علی خورشیدی نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر الزام لگایا کہ وہ 27 دسمبر کو کراچی میں آگ و خون کی ہولی کھیلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ان واقعات کو نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگلے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار تک نامزد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ انتخابات ان کے لئے نوشتہ دیوار ثابت ہوں گے۔خورشیدی نے مزید کہا کہ ان نئے سیاسی اداکاروں کو ایم کیو ایم کی شہرت اور عروج کا خوف جینے نہیں دے رہا۔ انہوں نے زور دیا کہ کراچی کے شہری ادارے کسی کی باپ کی جاگیر نہیں بلکہ اس شہر کے بچوں کے ہیں۔
Next Post
کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی برہم
Mon Apr 7 , 2025
کراچی،7اپریل (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، جس […]
