پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں بی این پی-ایم کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر احتجاج

کوئٹہ،07اپریل (پی پی آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی کال پر پیر کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی۔ بی این پی-ایم نے الزام عائد کیا کہ ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی فائرنگ سے ان کے تین کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسین اقبال دشتی نے ان الزامات کی تردید کی، اور کہا کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔وڈھ ضلع مستونگ کے علاقے لک پاس میں بی این پی-ایم کا احتجاجی دھرنا گیارہویں روز بھی جاری ہے۔ بی این پی-ایم نے یہ احتجاج پارٹی کارکنوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور لانگ مارچ کے شرکاء   کو کوئٹہ جانے سے روکنے کے خلاف کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام فضل، پاکستان تحریک انصاف، نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، جمہوری وطن پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور مرکزی انجمن تاجران نے بی این پی-ایم کی ہڑتال کی کال کی حمایت کی۔