خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہر۱ن آئی اے پی بی ینگ سسٹمز لیڈر ایوارڈز کے نو عالمی فاتحین میں شامل

کراچی، 10 اپریل (پی پی آئی) انٹرنیشنل ایجنسی فار دی پریوینشن آف بلائنڈنسنے جمعرات کے روز 2025 کے ینگ سسٹمز لیڈر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا، جن میں دنیا بھر سے نو افراد کو شعبہ چشم صحت میں ان کی نمایاں خدمات پر سراہا گیا۔ان ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف آپتھالمولوجی اینڈ ویڑوئل سائنسز (SIOVS) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، مہر۱ن میمن بھی شامل ہیں۔ انہیں خاص طور پر نوجوان آبادیوں کے لیے چشم صحت کی رسائی بڑھانے کے لیے ان کی اختراعی کوششوں پر یہ اعزاز دیا گیا۔مہر۱ن نے Peek Capture ٹیکنالوجی کو 6,100 سے زائد اسکولوں میں متعارف کروایا اور 90 سے زائد صحت مراکز کو اس نظام سے مربوط کیا، جس سے وسیع پیمانے پر آنکھوں کی اسکریننگ کی سہولت ممکن ہوئی۔ ان اقدامات کے نتیجے میں 16 لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 1,60,000 سے زائد افراد کو خصوصی نگہداشت کے لیے ریفر کیا گیا۔انہوں نے SIOVS میں ایک تحفظاتی پالیسی کی تیاری میں بھی کلیدی کردار ادا کیا اور اسپتال کے انفارمیشن سسٹم میں واشنگٹن گروپ آف کوئسچنیرز کا انضمام کیا، جو جامع اور برادری پر مبنی صحت خدمات کے فروغ میں ان کی وابستگی کا مظہر ہے۔پاکستان کی نیشنل کمیٹی فار آئی ہیلتھ نے ضلعی سطح پرمہر۱ن کے ماڈل کو اپنایا ہے، جس سے اس کے عملی اثرات اور پائیداری کو تسلیم کیا گیا ہے۔ IAPB کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر چشم صحت کے نظام کی تشکیل میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔