روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیول چیف کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد، 11 اپریل (پی پی آئی) کانفرنس کے دوران  شرکاء نیخطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں, پاک بحریہ کے جاری منصوبوں اور آئندہ لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے جدید پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز کے حصول میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی بحری افواج کے درمیان میری ٹائم تعاون کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں ایک محفوظ اورمستحکم میری ٹائم ماحول کے لیے پاک بحریہ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاکستان بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔