خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جھمپیر کے قریبی گاؤں میں آگ لگنے سے5گھر خاکستر

ٹھٹھہ،    06اپریل(پی پی آئی) جھمپیر کے قریب گاؤں حاجی علی بخش منچھیری ملاح میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں پانچ گھر اور ان میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔آتشزدگی کے باعث گاؤں کے لوگ اپنے گھر چھوڑ کر باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے۔ متاثرہ مکانات میں محنت کش گلزار، علی دوست، شاہو، عابد الدین، اور کلیم اللہ منچھیری ملاح کے مکانات شامل ہیں۔ ان گھروں میں موجود کھانے پینے کی اشیاء ، بستر، پلنگ، بیٹریاں، موبائل فون اور مچھلی کے جال جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق ان اشیاء   کی مالیت لاکھوں روپے تھی۔گاؤں کے لوگوں نے بھرپور جدوجہد کے بعد دو گھنٹوں میں آگ پر قابو پا کر مزید گھروں کو جلنے سے بچا لیا۔ آگ سے متاثرہ افراد اس وقت کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ تاحال ضلعی انتظامیہ یا منتخب نمائندوں کی طرف سے کوئی مدد یا خیریت دریافت نہیں کی گئی۔متاثرین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔