آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مکلی درگاہ پر خاتون زائرہ کے انتقال پر وزیر اوقاف کا نوٹس، میت کی منتقلی اور مالی امداد کی ہدایت

کراچی،  پریل18 (پی پی آئی) صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰ? و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے مکلی میں حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کی درگاہ پر ملتان سے آئی ایک نوجوان خاتون زائرہ کے انتقال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔وزیر کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کے منیجر گل حسن چوہان نے فوری طور پر ایئرکنڈیشنڈ ایمبولینس کا انتظام کیا تاکہ مرحومہ کی میت ان کے آبائی علاقے ملتان روانہ کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مرحومہ کے لواحقین کو مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے زائرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کے افسران کو ہدایت کی کہ جب تک میت منزل مقصود تک نہ پہنچ جائے، متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے سفر میں کسی قسم کی دشواری نہ ہونے دی جائے۔وزیر اوقاف نے زائرین کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ درگاہوں پر آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی ضرورت مند زائر کو اکیلا یا بے سہارا نہیں چھوڑا جائے گا۔