بھارت کا غاصبانہ قبضہ،غیور کشمیریوں کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتاطاہر کھوکھر

مظفرآباد،20اپریل (پی پی آئی) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی آزادی کا حق ان کا بنیادی حق ہے، جسے دبانا ممکن نہیں۔محمد طاہر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو کوئی الگ نہیں کر سکتا، کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیریوں بلکہ اپنے ملک کی اقلیتوں کے لیے بھی خوف کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے۔محمد طاہر کھوکھر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر اقلیت دشمن پالیسیوں کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو سرکاری سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بیان پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی نہ بنے۔انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور کے بیٹے، سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور انتقال کر گئے

Sun Apr 20 , 2025
مظفر آباد،20اپریل (پی پی آئی) ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور کے بیٹے اور سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور انتقال کر گئے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور کے بیٹے، سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی اچانک وفات […]