مظفر آباد،20اپریل (پی پی آئی) ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور کے بیٹے اور سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور انتقال کر گئے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور کے بیٹے، سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صدر سلطان محمود چوہدری نے اپنے بیان میں دعا کی کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر ساجد منظور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Next Post
سیپکو مورو کی جانب سے شہریوں پر درج مقدمات خارج، سب ڈویژنل آفیسرکے خلاف کارروائی کا حکم
Sun Apr 20 , 2025
نوشہرو فیروز، 20اپریل (پی پی آئی)مورو کی عدالت نے سیپکو مورو کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کی جانب سے شہریوں کے خلاف درج مقدمات کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا۔سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ […]
