سیپکو مورو کی جانب سے شہریوں پر درج مقدمات خارج، سب ڈویژنل آفیسرکے خلاف کارروائی کا حکم

نوشہرو فیروز، 20اپریل (پی پی آئی)مورو کی عدالت نے سیپکو مورو کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کی جانب سے شہریوں کے خلاف درج مقدمات کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا۔سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول مورو کے جج مدد علی کھوسو نے یہ فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایس ڈی او سیپکو واپڈا مورو فاروق کابورو کی جانب سے شہریوں قربان علی برڑو، محمد یوسف برڑو، محمد نواز آرائیں، عبدالفتاح شیخ، ذوالفقارعلی، ماجد علی، عبد الفتاح اور دیگر کے خلاف بجلی کے غیرقانونی بقایا جات پر داخل کرائے گئے مقدمات کو  غلطقرار دیا۔عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور جھوٹے مقدمات درج کرنے والے ایس ڈی او واپڈا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں، عدالت نے ایس ایچ او مورو مجیب الرحمان ناریجو کو طلب کر کے فاروق کابورو کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نوشہرو فیروز کے قریب ایک حادثے میں 4 نوجوان زخمی

Sun Apr 20 , 2025
نوشہرو فیروز، 20اپریل (پی پی آئی)نوشہرو فیروز  کے قریب ایک حادثے میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ دریا خان مری پولیس تھانہ کی حدود میں مونگیا موری ناکہ اسٹاپ پر ہوا۔ موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں بابر علی، حفیظ منگی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کا تعلق کوٹ لالو اور گاؤں تتری کی منگی […]