مظفرآباد،21اپریل (پی پی آئی) آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سے پین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے علاج، مفت آکسیجن اور خواتین کو بااختیار بنانے پر گفتگو ہوئی۔پین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے مشیر حکومت کو اپنی جاریہ سماجی و فلاحی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ وفد میں معروف سماجی کارکنان اے آر کمال، محمود اعوان سمیت دیگر افراد شامل تھے۔وفد نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے چلیشن تھراپی کے مفت انجکشنز اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو بلا معاوضہ آکسیجن فراہم کرنے پر روشنی ڈالی۔خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفد نے آزاد کشمیر میں“تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سوسائٹی”کے قیام کی کوششوں پر بریفنگ دی۔محترمہ نثارہ عباسی نے پین ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔آخر میں وفد نے محترمہ نثارہ عباسی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا مشن کامیابی کی جانب گامزن ہوگا۔
Next Post
علامہ اقبالؒنے مسلمانوں کے دلوں میں خودی کا جذبہ بیدارکیا:وزیراعظم آزادکشمیر
Mon Apr 21 , 2025
مظفر آباد،21اپریل (پی پی آئی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے شاعر مشرق، مفکر اسلام، فرزند کشمیر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒکے یوم وفات کے موقع پر انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبالؒنے برصغیر کے مسلمانوں […]
