کراچی کی برف فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی تیسرا نوجوان بھی چل بسا

نوشہرو فیروز،21اپریل (پی پی آئی) پڈعیدن کے نواحی گاؤں ڈراکھی کا نوجوان امجد علی راجپرچند روز قبل کراچی کی برف  فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہوا گیاتھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس واقعہ میں پڈعیدن سے تعلق رکھنے والے جانبحق نوجوانوں کی تعداد تین ہوچکی ہے۔امجد علی راجپر گیس سلنڈر پھٹنے کے حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا اور کراچی کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا۔اس حادثے میں پہلے ہی دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے  تھے۔امجد علی کے انتقال کے بعد ان کے گاؤں میں غم کا ماحول ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سیکیورٹی پلان برائے پولیو مہم: کراچی پولیس کی جانب سے مؤثر اقدامات

Mon Apr 21 , 2025
کراچی،21اپریل (پی پی آئی)کراچی میں جاری پولیو مہم کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی طرف سے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ 21 سے 27 اپریل تک چلنے والی اس مہم کے دوران، کراچی پولیس کے 7082 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔کراچی کے […]