جامعہ پونچھ میں عالمی یوم ارض پر چارٹس اور پوسٹرز کے ذریعے زمینی تحفظ کی اہمیت اجاگر

راولا کوٹ،22اپریل (پی پی آئی) جامعہ پونچھ راولا کوٹ میں عالمی یوم ارتھ کے موقع پر فیکلٹی آف ایگریکلچر کے شعبہ سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام زمینی صحت اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں طلبہ و طالبات نے چارٹس اور پوسٹرز کے ذریعے زمینی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔”اس موقع پر سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر ناصر رحیم نے بطور مہمان خصوصی اور چیئر پرسن شعبہ سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز ڈاکٹر عقیلہ شاہین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم ارتھ زراعت کے طلباء   کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ مٹی کی صحت ہی پائیدار زراعت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کو گندگی سے محفوظ رکھنا اور اس کی صحت کا خیال رکھنا عام شہریوں اور بالخصوص زراعت کے طلبہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ “پروفیسر ناصر نے مزید کہا کہ انسان کو اپنی بقاء   کی خاطر زمین کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانا ہوگا۔ ارتھ ڈے طلباء   کو یاد دلاتا ہے کہ مٹی، پانی، ہوا، اور حیاتیاتی تنوع صرف قدرتی وسائل نہیں ہیں بلکہ یہ پائیدار زراعت کی بنیاد ہیں۔”انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی چیلنجز اور خاص کر ایسے مسائل سے آگاہ رہیں جو کاشتکاری کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔ طلباء   کو معاشرے میں کاشتکاری کے ماحول دوست طریقوں سے متعلق آگاہی دینی ہوگی۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ زمین پر گندگی پھیلانے سے خود بھی گریز کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔”طلباء و طالبات نے اپنے پوسٹرز میں دیے گئے آئیڈیاز کی وضاحت کی جسے ہال میں موجود طلبہ اور اساتذہ نے بے حد سراہا۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر ٹرانسپورٹ کشمیر جاوید بٹ کی ملاقات

Tue Apr 22 , 2025
مظفر آباد،22اپریل (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر ٹرانسپورٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جاوید بٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو […]