تلہار،22اپریل (پی پی آئی)بلوچستان حادثے کے شکار کوہلی برادری کے 16 افراد کی میتیں ان کے آبائی گاوں صاحب خان لغاری پہنچا دی گئیں۔ حادثے میں مردوں، عورتوں اور بچوں سمیت 16 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک بیان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بلوچستان سے محنت کش مزدوری کے بعد بس میں سوار اپنے گاوں آرہے تھے، کہ جامشورو کے قریب بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں چھوٹے بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام راجہ، دالو، ونی، نیلم، پونی، بچو، وجنی، کویتا، سامو، رامچند، کرشن، انیل ہیں۔فوت ہونے والوں کی میتیں ضلع بدین کے گاوں صاحب خان لغاری میں پہنچائی گئیں، جہاں ممبر قومی اسمبلی میر غلام علی ٹالپر، رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش ٹالپر، پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ ضلع بدین کے رہنما سنیل کمار، ڈپٹی کمشنر بدین، ایس پی بدین اور ضلع کے دیگر افسران موجود تھے۔ اسمبلی ممبران نے ہلاک شدگان کے لئے ورثا کیلئے فی کس ایک لاکھ روپیہ اور زخمی ہونے والوں کے لئے 20 ہزار روپے مالی مدد کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت سے سفارش کی جائے گی کہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی مدد کا اعلان کرے۔ تدفین کے موقع پر علاقے کا ماحول سوگوار تھا۔
Next Post
کینال منصوبے کے خلاف وکلاء۱ور محکمہ صحت کے ملازمین کا نوشہرو فیروز میں احتجاج
Tue Apr 22 , 2025
نوشہرو فیروز،22اپریل (پی پی آئی)نوشہرو فیروز میں وکلاء برادری اور محکمہ صحت کے ملازمین نے کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلانے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔ احتجاج میں سندھ بار کونسل کے رکن عبد الستار لہرانی نے […]
