آزاد کشمیر کی ترقی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت: محمد طاہر کھوکھر

مظفرآباد،23اپریل (پی پی آئی) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ایک سنگین ناانصافی ہے جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔ کشمیری قوم محب وطن، محنتی اور باعزم ہے، لیکن حکمرانوں کی بے حسی نے انہیں صرف وعدوں اور سبز باغوں تک محدود کر دیا ہے۔ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت اور توانائی کے شعبے میں وسیع پوٹینشل ہے، مگر نظرانداز کیا جا رہا ہے، حکومت فوری اقدامات کرے۔ میرپور سمیت راولاکوٹ میں بھی ائیر پورٹ بنایا جائے اور مظفرآباد ائیر پورٹ کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام پر زبردستی فیصلے مسلط کرنا ناقابل قبول ہے اور عوام کی مرضی اور شمولیت کے بغیر کوئی بھی پالیسی یا منصوبہ دیرپا نہیں ہو سکتا۔ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قدرتی وسائل کی دولت ہے، مگر ان کی ترقی کے لئے توجہ کا فقدان ہے۔ آزاد کشمیر میں کئی بڑے آبی ذخائر اور ڈیمز موجود ہیں جو قومی گرڈ کو ہزاروں میگاواٹ بجلی مہیا کرتے ہیں، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ خود کشمیری عوام کو ان سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور یہاں سیاحت کے لئے بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ اگر جدید انفرااسٹرکچر، ہوٹلز، ٹورازم روٹس، اور سہولیات مہیا کی جائیں تو یہ خطہ نہ صرف ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے بلکہ ہزاروں افراد کو روزگار بھی مہیا کر سکتا ہے۔ توانائی کے شعبے میں کشمیری عوام کو ان کا جائز حصہ دیا جائے اور کشمیری عوام سے صرف وعدے نہ کیے جائیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ تعلیم، صحت، روزگار، انصاف اور انفرااسٹرکچر کی فراہمی سے ہی خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ کے معاونِ خصوصی کی چین میں سیاسی فورم میں شرکت

Wed Apr 23 , 2025
کراچی،23اپریل (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، سید قاسم نوید قمر نے چین کے شہر اْرومقی میں منعقدہ ایس سی او پولیٹیکل پارٹیز فورم میں شرکت کی۔ فورم میں مختلف ممالک کے معزز مندوبین شریک تھے۔ سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ […]