قومی شاہراہ کی بندش کیخلاف نوشہروفیروزمیں ڈرائیوروں کا دھرنا

نوشہروفیروز،23اپریل (پی پی آئی) نوشہروفیروز میں پانچ دن سے پریشان ڈرائیورز نے کوٹری کبیر قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے یا کوئی حل نکالا جائے تاکہ شاہراہ کھولی جا سکے۔ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی قصور نہیں جو پانچ دن سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں موجود سامان خراب ہو رہا ہے اور گاڑیوں کے ٹائر ناکارہ ہوتے جا رہے ہیں۔ مظاہرین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ شاہراہ کو کھولنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کے پاس پہنچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سید تصدق حسین کی خطاطی کی نمائش پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی میں شروع

Wed Apr 23 , 2025
راولپنڈی23اپریل (پی پی آئی)پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی نے سید تصدق حسین کی خطاطی کی نمائش کا آغاز کیا ہے، جو روایتی اور جدید انداز کو ملا کر اسلامی فن و ثقافت کا جشن مناتی ہے۔پاکستان کے معروف خطاط استاد رشید بٹ نے نمائش کا افتتاح کیا، حسین کے […]