خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم آزادکشمیر کی میڈیکل کالج سیمپوزیم میں شرکت

مظفرآباد،  25 اپریل  (پی پی آئی) وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج کے سالانہ سیمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے سیمپوزیم کے دوران تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر وفاق سے ساڑھے تین ارب کا منصوبہ نہ ملتا تو میڈیکل کالج کی عمارت ممکن نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں پر کھل کر بات کرنی چاہیے تاکہ اصلاح ممکن ہو سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں کوئی بھی منصوبہ وفاق کی محبت کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس کمتری کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اداروں کو میرٹ پر لانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے پاس ڈاکٹرز موجود ہیں تو رورل ہیلتھ سینٹر خالی کیوں ہیں؟ وزیراعظم نے نوجوان ڈاکٹروں کو دور افتادہ علاقوں میں کام کے لیے جانے کی ترغیب دی۔وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے سیمپوزیم میں وزیراعظم کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور میڈیکل کالجزمیں بہتری کے لیے وزیراعظم کی معاونت کو سراہا۔ وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔