ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات

کراچی،24اپریل (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی، زرعی ترقی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اوربوم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ اور نیٹلی بیکر نے ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں فریقین نے مشترکہ اقدامات کے ذریعے ان مسائل سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں زرعی ترقی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس شعبے میں دو طرفہ تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔تعلیم، صحت، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ نیٹلی بیکر نے سندھ حکومت کی ترقیاتی کاوشوں پر اطمینان ظاہر کیا۔سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حکومت نے متاثرین کے لئے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے۔نیٹلی بیکر نے امریکی حکومت کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔